ETV Bharat / bharat

آسام: ریاست بھر میں سی اے اے کے خلاف احتجاج، وزیراعظم کا پتلہ نذر آتش - Protests against CAA in Assam

Protests against CAA in Assam: آسام میں سی اے اے کو لیکر مختلف مقامات پر کئی طلبہ تنظیموں نے سی اے اے کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے لگائے اور وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کے پتلے جلائے۔

Protests against CAA in Assam
آسام: ریاست بھر میں سی اے اے کے خلاف احتجاج، پی ایم کا پتلا نزر آتش کیا گیا
author img

By ETV Bharat Business Team

Published : Mar 12, 2024, 1:09 PM IST

آسام: شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 کو ملک بھر میں مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کر دیا گیا ہے، جس کو لیکر آسام میں مرکز کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

غور طلب ہو کہ اس قانون کے نفاذ کے بعد کئی طلبہ اور سماجی تنظیمیں پیر کے روز عوامی طور پر سامنے آئیں اور بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کو ایکٹ نافذ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، اس قانون کی مخالفت کے لیے منگل کی صبح سے کئی طلبہ تنظیمیں سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہیں۔

تینسوکیا، موران، جونائی، بوکاکھٹ، گولاگھاٹ، سیوا ساگر جیسی جگہوں پر مختلف طلبہ تنظیموں نے سی اے اے کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے لگائے اور وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کے پتلے جلانے کے علاوہ انتباہ کیا۔ مزید تنظیموں کے احتجاج کرنے والے کارکنوں نے اس ایکٹ کو منسوخ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

غور طلب ہو کہ آل آسام اسٹوڈنٹس یونین کے جنرل سکریٹری سنکر جیوتی باروا نے سی اے اے کو نفاذ کے فوراً بعد رات کو دولیاجن میں رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ہر ضلع کی طلبہ یونین 30 قبائلی تنظیموں کے ساتھ مل کر ریلیاں نکالے گی۔ اے اے ایس یو کی قیادت 30 قبائل کی تنظیموں سے بھی بات چیت کرے گی تاکہ سی اے اے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اے اے ایس یو کے جنرل سکریٹری سنکر جیوتی باروا نے اعلان کیا کہ آل آسام اسٹوڈنٹس یونین سڑکوں پر احتجاج اور سی اے اے کے خلاف قانونی جنگ شروع کرے گی چاہے پولیس کی طرف سے کتنا بھی رکاوٹ ہو۔ باروہ نے لوگوں سے مودی حکومت کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی، جو سی اے اے نافذ کرکے آسامی لوگوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آل آسام اسٹوڈنٹس یونین کے مزید 30 گروپوں کا سی اے اے خلاف مظاہرے کا اعلان

باروا نے بتایا کہ آل آسام اسٹوڈنٹس یونین منگل کو سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون پر روک لگانے کے لیے اپنی پہلی عرضی داخل کرے گی۔ دریں اثناء جنرل سکریٹری سنکر جیوتی بروہ آج صدر اُتپل سرما کے ساتھ سی اے اے کو مسترد کرنے کے لیے تنظیم کی طرف سے کی جانے والی قانونی کارروائیوں کے لیے دہلی جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.