مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بڈھانہ کے سابق ایم ایل اے نوازش عالم کی بھتیجی اور ایک چھوٹے سے گاؤں گڑھی پختہ کی رہنے والی علیفہ خان نے یو پی ایس سی امتحان میں 418 واں نمبر حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
علیفہ خان مظفر نگر کے بھارت آیورویدک میڈیکل کالج پہنچی جہاں ان کا کالج کے اسٹاف اور کالج کے طلبا و طلبات نے شاندار استقبال کیا گیا۔ علیفہ خان نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی تو خاندان یہ ساتھ ساتھ اس پاس کے علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
علیفہ خان کے چچا اور بڑھانا قصبہ کے سابق ایم ایل اے نوازش عالم نے بتایا کہ علیفہ خان نے دہلی میں رہتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن میں بی کام پاس کیا ہے۔ تب سے وہ یو پی ایس سی کی الگ سے تیاری کر رہی تھی۔ کچھ عرصہ کوچنگ کی، لیکن زیادہ تر UPSC کی تیاری گھر پر ہی کی۔ سابق ایم ایل اے نوازش عالم نے یو پی ایس سی امتحان پاس کرنے پر بھتیجی علیفہ خان کو مبارکباد دی ۔
یو پی ایس سی ایگزام کلیئر کرنے والی طلبہ علیفہ خان نے بتایا کی یہ میرا تھرڈ اٹیمپٹ تھا پہلا اور دوسرا اٹیمپٹ ایک یا دو نمبر سے رہ گیا تھا پھر بھی میں نے اور میرے والدین نے ہار نہیں مانی اور میں نے تیسرے اٹیمپٹ کے لیے کڑی محنت شروع کی ۔
یہ بھی پڑھیں:اردو شاعری سے ملی امید، اریبہ نے سول سروسز امتحانات میں کامیابی حاصل کی - UPSC Result 2024
انہوں نے کہاکہ روزانہ چھ سے اٹھ گھنٹے تک پڑھتی تھی۔امتھان کے وقت 10 سے 12 گھنٹے کی پڑھائی کرتی تھی۔میرے والد مجھے یو پی ایس سی امتحان سے متاثر مووی 12ویں فیل دکھانے لے گئے ۔اس فلم سے مجھے آگے بڑھنے کا راستہ دکھائی دیا۔ میں نے دوبارہ شروعات کی ۔کڑی محنت کی اور آخر کار یو پی ایس سی میں 418 رینک حاصل کیا اس کا پورا سہرامیرے والدین کو جاتا ہے۔