ETV Bharat / bharat

75 واں یوم جمہوریہ: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کرتویہ پتھ پر قومی پرچم لہرایا

75th republic Day parade یوم جمہوریہ کے موقع پر دارالحکومت دہلی نے کرتویہ پتھ پر ایک عظیم الشان رجیمنٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا، جس میں ہندوستانی فوج، بحریہ، فضائیہ، پولیس اور نیم فوجی دستوں اور کئی ریاستوں نے حصہ لیا۔ کئی ریاستوں کی رنگ برنگی جھانکیاں بھی اس موقع پر نکالی گئی۔ پریڈ کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

75th republic Day parade
75th republic Day parade
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 7:47 AM IST

Updated : Jan 27, 2024, 9:57 PM IST

نئی دہلی: آج ملک اپنا 75واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ 26 جنوری وہ تاریخ ہے جب 1950 میں بھارت کا آئین نافذ ہوا تھا۔ اس بار بھی ہمیشہ کی طرح سب کی نظریں یوم جمہوریہ کی پریڈ پر ہوں گی۔ پریڈ میں بھارت کی فوجی طاقت اور ثقافتی تنوع کا مظاہرہ کیا گیا صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کرتویہ پتھ پر قومی پرچم لہرایا اور سلامی دی۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود رہے۔

اس سال کی یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون رہے۔ وہ اپنے دو روزہ دورے کا آغاز کرتے ہوئے جمعرات کو جے پور پہنچے۔ فرانسیسی دستے نے بھی بھی یوم جمہوریہ کی تقریب میں پریڈ میں شرکت حصہ لیا۔ یوروپی ملک کا 95 رکنی مارچنگ دستہ اور 33 رکنی بینڈ دستہ کرتویہ پتھ پر مارچ کیا جو پہلے راج پتھ تھا۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ریاست کے سربراہ کے طور پر کل قوم سے خطاب کیا تھا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج پریڈ میں مارچ کرنے والے دستوں سے سلامی لی اور ریاستوں کی جھانکیوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر لداخ کی جھانکی نے پریڈ میں حصہ لیا۔ یہ 'وکثیت بھارت: لداخ کے سفر میں روزگار کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا' کے تھیم پر مبنی ہے۔

ہندوستانی خواتین کی آئس ہاکی ٹیم، جو خصوصی طور پر لداخی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بااختیار بنانے کے اس سفر کی علامت ہے۔ جھانکی اس کارنامے کو بیان کرتی ہے اور اس میں لڑکیوں کو برف کے درمیان آئس ہاکی کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک آج اپنا 75 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی راج پتھ پر ایک عظیم الشان رجیمنٹ پریڈ کا مشاہدہ کر رہا ہے، جس میں ہندوستانی فوج، بحریہ، فضائیہ، پولیس اور نیم فوجی تنظیمیں حصہ لیں گی۔ پریڈ کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

  • یوم جمہوریہ تھیم

کرتویہ پتھ پر 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا تھیم خواتین پر مبنی ہے۔ 'ترقی یافتہ بھارت' اور 'بھارت مدر آف ڈیموکریسی'، دفاعی سکریٹری گریدھر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تھیم کا انتخاب وزیر اعظم نریندر مودی کے خیالات کے مطابق کیا گیا ہے کہ 'بھارت جمہوریت کی حقیقی ماں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:

اس سال یوم جمہوریہ کی تقریبات میں خواتین کی نمایاں شرکت دیکھی گئی۔ ایک اور قابل ذکر پہلو تقریباً 13,000 خصوصی مہمانوں کو پریڈ دیکھنے کے لیے دعوت دی گئی تھی۔ یہ نقطہ نظر حکومت کے عوامی شرکت کے نقطہ نظر کے مطابق ہے، جس کا مقصد مختلف پس منظر کے لوگوں کو قومی جشن میں فعال طور پر شرکت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Last Updated : Jan 27, 2024, 9:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.