اردو

urdu

درگاہ حضرات یوسفین کے سابق سجادہ نشین نے خود کشی کی

By

Published : Sep 8, 2020, 4:58 PM IST

حیدرآباد میں درگاہ حضرات یوسفین رحمتہ اللہ علیہ کے سابق سجادہ نشین و متولی فیصل علی شاہ نے خود کشی کرلی۔

Faisal Ali shah Suicide
درگاہ حضرات یوسفین کے سابق سجادہ نشین نے خود کشی کی

سابق متولی فیصل علی شاہ نے دیر رات اپنے مکان نامپلی میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ یہ خبر سنتے ہی عوام میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

درگاہ حضرات یوسفین کے سابق سجادہ نشین نے خود کشی کی

فیصل علی شاہ کئی برس درگاہ حضرت یوسفین کے سجادہ نشین اور متولی تھے۔ کچھ سال قبل تلنگانہ وقف بورڈ نے انہیں سجادہ نشین اور متولی سے برخاست کر دیا تھا۔

درگاہ حضرات یوسفین کے سابق سجادہ نشین نے خود کشی کی

خودکشی کی اطلاع ملتے ہی حبیب نگر پولیس نے موقعہ واردات پر پہنچ کر نعش کو نیچے اتار کر عثمانیہ دوخانہ مراد خانہ منتقل کردیا- خودکشی کی وجہ نہیں معلوم ہوئی ہے۔ وہیں حبیب نگر پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details