اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی یوم خواتین: وادی میں مختلف مقامات پر تقاریب

عالمی یوم خواتین کے موقع پر کشمیر کے اضلاع میں تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

Women's Day
عالمی یوم خواتین

By

Published : Mar 8, 2021, 11:01 PM IST

عورت کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنے اور معاشرے میں انھیں جائز مقام اور مردوں کے برابر حقوق دلوانے کے لئے 1911 سے خواتین کا عالمی دن آٹھ مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر کے ساتھ ساتھ کشمیر وادی میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔

عالمی یوم خواتین

اس دن کی مناسب سے کشمیر کے کئی اضلاع میں تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ضلع ہندوارہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب 'ومنز ایمپاورمنٹ ٹرسٹ' اور 'اقراء کوچنگ سنٹر' کے اشتراک سے عمل میں لائی گئی۔ اس میں خواتین کے علاوہ کوچنگ سنٹر کے طلباء و طالبات نے بھی حصہ لیا۔

رامبن میں اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت الاسلام، ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمان کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔

شوپیان میں انتظامیہ کی جانب سے عالمی یوم خواتین بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے اور خواتین کو اعزاز سے نوازہ گیا۔

ضلع ڈوڈہ کے ٹاؤن ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چھوٹے بچّوں کے علاوہ خواتین کی بڑی نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی ڈوڈہ کشوری لال کے علاوہ اے ایس پی ماسٹر پوپسی بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ اے ڈی سی ڈوڈہ نے بتایا کہ خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: عالمی یوم خواتین کی تقریب

بارامولہ کے سوپور میں واقع حنیفہ کالج میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں لايا گیا۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کی پرنسپل مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔

پلوامہ کے ترال اور اونتی پورہ میں بھی عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں عورتوں کے حقوق پر مقررین نے تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی اس سلسلے میں اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں تین روزہ تقریبات شروع ہوئی۔

گاندربل ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام ضلع عدالت گاندربل میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سب جج گاندربل محترمہ تبسم اور سکریٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل نے بھی خطاب کیا۔ عالمی یوم خواتین کے دن پر روشنی ڈالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details