راجستھان اے ٹی ایس اور ایس او جی نے سال 2014 میں انجینئرنگ کے 13 طلبا کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور دھماکہ خیز مادہ رکھنے سے متعلق قانون کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
راجستھان: سیمی کے 12 ارکان کو عمرقید کی سزا
راجستھان کی ایک عدالت نے ممنوعہ تنظیم سیمی (اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا) کے 12 کارکنوں کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ ایک شخص کو رہا کر دیا گیا۔
راجستھان: سیمی کے 12 ارکان کو عمرقید کی سزا
دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار کئے گئے 13 طلبا میں سے ایک ملزم کو ثبوتوں کی کمی کی بنا پر بری کردیا گیا۔
سیمی پر ملک بھر میں شدت پسندی کے واقعات میں ملوث ہونے کے حوالہ کے بعد امتناع عائد کیا گیا تھا۔ 2014 میں راجستھان کے مختلف علاقوں سے 13 طلبا کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان پر ریاست میں شدت پسندانہ کارروائیوں کے لیے بم بنانے و دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔