اردو

urdu

مالیگاؤں: سی اے اے کے خلاف ترنگا مارچ نکالا جائےگا

By

Published : Jan 14, 2020, 10:20 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں 19 جنوری 2020 کو صبح دس بجے شہیدوں کی یادگار قدوائی سے شہرت ترمیمی قانون کے خلاف "ترنگا مارچ" نکالا جائے گا اور اختتام پر امام احمد رضا عیدہ گاہ پر دعائیہ مجلس منعقد ہوگی۔

سی اے اے کے خلاف ترنگا مارچ نکالا جائےگا
سی اے اے کے خلاف ترنگا مارچ نکالا جائےگا

بروز منگل 14 جنوری کو دوپہر ساڑھے تین بجے اردو میڈیا سینٹر پر پاسبان آئین ہند کمیٹی کی جانب سے ایک پریس کانفرس کی گئی۔

پریس کانفرس کی صدارت مولانا احمد رضا اور نطامت عقیل احمد رضوی نے کی اور مفتی نعیم، ابوالحسن مصباحی، مولانا عبداللہ، حاجی محمد ہارون، شبیر میمن اور سہیل تابانی وغیرہ نے شرکت کی۔

سی اے اے کے خلاف ترنگا مارچ نکالا جائےگا

مولانا اظہار احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دستور ہند کے تئیں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کو لے کر پورے بھارت میں بے چینی اور خوف کا ماحول ہے، مذہبی بنیاد پر بنائے گئے اس کالے قانون سے دستور ہند خطرے میں ہے۔ یہ پہلو بھی تشویش ناک ہے کہ حکومت یونیورسیٹیز میں زیر تعلیم طلبہ پر ظلم کر رہی ہے جس کی پاسبان آئین ہند کمیٹی مذمت کرتی ہے'۔


ای ٹی وی بھارت پر پاسبان آئین ہند کمیٹی کے صدر مولانا احمد رضا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس شہریت ترمیمی قانون کو واپس لے یا پھر اس میں مزید ترمیم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details