شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خفیہ اطلاع کے بنیاد پر بارہمولہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو ضلع بارہمولہ کے آزادگنج چوک سے گرفتار کیا، اس کی گاڑی سے پولیس کو 85 گرام چرس برآمد ہوئے ہیں۔ منشیات فروش کی شناخت مہراج الدین ڈار ساکن جلشیری کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے تھانہ بارہمولہ میں این ڈی پی ایس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔