کووڈ۔19 کے تناظر میں سرحد بند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے 450 سے زیادہ بھارتی شہریوں کو پیر کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔
پاکستان کے اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق کوورنا پابندیوں کے تحت پاکستان نے مارچ 2020 میں سفر پر پابندی عائد کردی تھی جس کی وجہ سے بھارتی شہری یہاں کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ ویسے خصوصی انتظامات کے تحت دونوں ممالک کے شہریوں کے جتھے کو وقفہ وقفہ سے وطن بھیجا جاتا رہا ہے۔
پیر کو بھارت واپس آنے والوں میں کشمیری طلبہ بھی شامل تھے جو پاکستانی تربیتی اداروں میں پیشہ وارانہ کورس کررہے تھے۔بھارتی شہریوں کے واپس آنے کا عمل صبح گیار ہ بجے شروع ہوا اور پورے دن جاری رہا۔ انہیں خصوصی انتظامات کے درمیان ملک کے مختلف حصوں سے واگھا بارڈر پر پہنچایا گیا۔
پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے 405 بھارتی شہریوں، 48 این او آر آئی (بھارت واپس آنے کیلئے ناقابل اعتراض) ویزہ ہولڈروں اور این او آر آئی ویزہ ہولڈروں کے آٹھ رشتہ داروں کو پاکستان سے بھارت بھیجے جانے کا انتظام کیا گیا تھا۔
(یو این آئی)