کچھ فلمیں ہوتی ہے جو صرف باکس آفس پر کمائی کرتی ہیں لیکن بہت کم ہی فلمیں ہوتی ہیں جسے لوگ حقیقی معنی میں جیتے ہیں اور اس کے ہر ایک سین کو برسوں تک اپنے دل میں سجا کر رکھتے ہیں، انہی میں سے ایک فلم ہے 'پشپا'، جو اس دور کی سب سے بہترین پین انڈیا فلم مانی جارہی ہے اور اس میں اداکاری کرنے والے ' الو ارجن' پین انڈیا اداکار کے طور پر شناخت بنالی ہے۔ الو ارجن ایک ایسا نام ہے، جو کسی تعریف کا محتاج نہیں۔ آج الو ارجن اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ Allu Arjun's Birthday
الو ارجن کے مداح انہیں پیار سے 'اسٹائلش اسٹار' اور ' آئکن اسٹار' کے طور پر پکارتے ہیں۔ الو ارجن واحد ایسے اداکار ہیں جنہوں نے صرف علاقائی فلمیں کرکے پورے دنیا میں اپنی مضبوط شناخت قائم کرلی ہے۔ پوری دنیا میں ہر دوسرا شخص الو ارجن کی فلم ' پشپا' کے کردار سے بخوبی واقف ہے اور لوگ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 'پشپا راج جھکے گا نہیں' کے ڈائیلاگ بول کر اداکار کے تئیں اپنی انسیت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ Allu Arjun Films
الو ارجن کے ذریعہ بڑے پردے ادا کیا گیا ہر کردار کسی طلسمات سے کم نہیں ہے۔ الو کی آخری دو فلمیں الا ویکونتھاپُراملو اور پشپا: دا رائز اس بات کا ثبوت ہیں۔ الو کی فلموں کو صرف بھارت کے جنوبی حصے میں نہیں بلکہ شمالی بھارت میں بھی اتنی دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ سال 2018 میں الو کی فلم 'سرائینڈو' کی ڈبنگ کرنے کے بعد یہ فلم یوٹوب پر اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ یہ فلم لوگوں کو اتنی پسند آئی ہے کہ اب اس فلم کا ہندی ریمیک بھی بننے جارہا ہے، شہزادہ نام سے تیار ہونے والی اس فلم میں کارتک آرئن اہم کردار ادا کریں گے۔