مرکز کی نریندر مودی حکومت گزشتہ 7 جون سے ہر روز پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو لوٹ رہی ہے۔
ایسے وقت میں جب کہ ملک شدید بحران کا شکار ہے، مودی حکومت غیرمنصفانہ طور پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرکے منافع کما رہی ہے۔
اس کے خلاف کانگریس پارٹی پیر یعنی 29 جون سے ریاست گیر احتجاج کے ذریعے قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرنے والی ہے۔