گاندربل:خواتین کسی بھی کام میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ اس بات کی مثال ہیں جموں و کشمیر کے گاندربل میں ڈیوٹی انجام دینے والی خواتین فوجی اہلکار۔ یہ خواتین فوجی اہلکار مرد فوجیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ملک اور خاص کر کشمیری لوگوں کی حفاظت کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ فوج کی 34 آسام رائفلز کی یہ خواتین فوجی اہلکار گھروں کی تلاشی میں بھی مرد فوجی اہلکار کے ساتھ چھاپہ ماری کارروائی میں حصہ لیتی ہیں۔ ساتھ ہی سرحدی ممالک کی جانب سے دراندازی کی کوششوں کو بھی ناکام بناتی ہیں۔Rifle Women in Kashmir
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے خواتین فوجیوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے ملک کی فوج کا حصہ ہیں اور ہمیں اس بات کا بھی فخر ہے کہ ہم کشمیر جیسے خوبصورت علاقے میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے اچھی فوج مانی جاتی ہے۔ یہ خواتین فوجی اہلکار کہتی ہیں کہ ہر ایک لڑکی کو چاہیے کہ وہ پڑھ لکھ کر کسی بھی محکمے میں نوکری کا انتخاب کرے۔ میری نصیحت ہے کہ وہ فوج میں بھی آئیں اور ملک کی حفاظت میں اپنا تعاون دیں۔