گیا:بہار کے مختلف اضلاع کی سڑکوں پر ایک نوجوان چہرے پر آکسیجن ماسک پہنے۔بائیں ہاتھ میں ترنگا جھنڈا اور دائیں ہاتھ میں ماحولیات سے متعلق نعروں کی تختیاں لے کر گھوم رہا ہے۔ اس کی ٹی شرٹ پر 'بہار کا آکسیجن مین' لکھا ہوا ہے۔ایک بڑا برتن اس کی پیٹھ پر لدا ہے ۔اس میں پودے لگے ہوئے ہیں۔ اس کا مقصد ہے کہ لوگوں کے درمیان ماحولیات کی حفاظت کے لیے پیغام پہنچایا جائے اور لوگوں کو اسکے اس عمل سے ترغیب ملے۔
یہ نوجوان بہار کے بیگوسرائے ضلع کا رہنے والا ہے ۔اس کا نام ابھینو بھگت ہے۔ پچھلے 3 سالوں سے ابھینو بڑے مواقع پر بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ کررہا ہے۔لوگوں کو ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دے رہا ہے۔ ساتھ ہی وہ لوگوں کو خبردار بھی کر رہا ہے کہ اگر آپ نے درختوں اور پودوں کو نہیں بچایا تو آنے والے دنوں میں آپ کو بھی آکسیجن ماسک پہن کر سڑکوں پر گھومنا پڑ سکتا ہے۔
یہ نوجوان بیگوسرائے شہر سے 200 کلومیٹر پیدل چل کر شہر گیا پہنچاہے،ابھینو گیا شہر کے گاندھی میدان میں ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ ان کے ذریعے ضلع کے لوگوں سے ماحول کی حفاظت پر زور دیا۔واضح ہوکہ ابھینو فی الحال اپنی پڑھائی کے ساتھ سماجی خدمت میں بھی مصروف ہے ۔ پچھلے تین سالوں سے یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر وہ مختلف اضلاع میں پہنچ کر لوگوں کو درختوں کو بچانے کا پیغام دے رہا ہے۔