کولکاتہ: حکمراں ٹی ایم سی نے ہفتہ کو مغربی بنگال اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں تمام چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ شروع سے ہی ممتا کی قیادت والی پارٹی تمام چھ اسمبلی سیٹوں پر اپنے حریفوں سے آگے بڑھ رہی تھی۔ ٹی ایم سی کے دو امیدواروں نے ہاروا اور سیتائی (ایس سی) میں اپنے حریفوں کو 1 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔
ممتا نے مغربی بنگال کی عوام کو مبارکباد دی:
ریاست میں اسمبلی ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو تمام چھ سیٹوں پر کراری شکست دے دی ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی ضمی انتخابات میں ملی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا مغربی بنگال کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ بی جے پی کے لئے ریاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی نے مادر ہاٹ کے لوگوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا، "مادرہاٹ کے لوگوں کا خصوصی طور پر شکریہ کرنا چاہوں گا، جنہوں نے ہمیں پہلی بار خدمت کا موقع دیا۔
ترنمول نے مدنی پور ضمنی انتخاب جیتا:
ترنمول کانگریس کے امیدوار سجے ہزارا نے مدنی پور اسمبلی ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ ترنمول کے امیدوار نے 33 ہزار 996 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ٹی ایم سی کے امیدوار کو ایک لاکھ 15 ہزار 104 ووٹ ملے۔ ان کے قریبی حریف بی جے پی امیدوار کو 81 ہزار 108 ووٹ ملے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ویب سائٹ کے مطابق، آل انڈیا ترنمول کانگریس کی سنگیتا رائے نے سیتائی (ایس سی) سیٹ پر 1,30,636 ووٹوں کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 1,65,984 ووٹ حاصل کیے اور بی جے پی سے ان کے قریبی حریف نے 35,348 ووٹ حاصل کیے۔ کانگریس امیدوار 9,177 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ چھ دیگر جو رائے کے خلاف میدان میں تھے ان کی ضمانت ضبط ہوگئی۔