سنبھل: ریاستی بجلی محکمہ کی ایک ٹیم بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ سنبھل میں ایس پی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق کی رہائش گاہ پر پہنچی۔ ریاستی بجلی محکمے نے رکن پارلیمنٹ کے احاطے میں کو نشان زد کیا ہے۔
بجلی محکمہ کی ٹیم نے میٹر ریڈنگ کے دوران اے سی، پنکھے اور بجلی کے دیگر آلات کا لوڈ چیک کیا۔
سنبھل کی ایس ڈی ایم وندنا مشرا نے کہا کہ، بجلی کی چوری کے خلاف یہ ہماری باقاعدہ مہم ہے۔ یہ چیکنگ اسی سلسلے میں ہے۔ ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ بجلی کا مناسب کنکشن اور اس کے ایس او پی پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس لیے ہم اس سلسلے میں یہاں ہیں۔
ایڈیشنل ایس پی سنبھل شریش چندرا نے بتایا کہ، محکمہ بجلی نے پولیس سے مدد مانگی تھی۔ انہیں مناسب فورس فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ اپنا کام آسانی سے کر سکیں۔ پولیس فورس یہاں موجود ہے اور یہ کام کو یقینی بنائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ، ہم کسی بھی صورتحال یا کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس معاملے میں ایس ڈی او سنبھل، سنتوش ترپاٹھی نے کہا کہ، بجلی کا لوڈ چیک کیا جا رہا ہے، پہلی اور دوسری منزل کے کچھ کمروں کو تالا لگا ہوا ہے۔
واضح رہے سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہوئے تشدد کے بعد سنبھل میں انتظامیہ تشدد زدہ علاقوں میں سخت کارروائیاں کر رہا ہے۔ یہاں مسلم اکثریتی علاقوں کے مکانوں اور مساجد میں بھی بجلی محکمہ نے تلاشی مہم چلائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: