اردو

urdu

ETV Bharat / state

مجرم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا:ابو عاصم اعظمی - Abu Asim Azmi react - ABU ASIM AZMI REACT

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہاکہ مجرموں کا کوئی دھرم نہیں ہوتا ہے۔جرائم کی وارداتوں میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جراائم کی وارداتوں کو کسی مخصوص مذہب سے جوڑنا بالکل غلط ہے۔

مجرم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا:ابو عاصم اعظمی
مجرم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا:ابو عاصم اعظمی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 7:52 PM IST

ممبئی:رائے گڑھ میں جنسی زیادتی کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مجرم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، جس نے جرم کیا ہے اسے اس جرم کی سزا ملنی چاہیے۔ارن میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ پیش آیا۔اس معاملے میں ملوث شخص کا ایک خاص مذہب سے تعلق تھا۔لیکن چند لوگوں نے اس معاملے کو لو جہاد کا رنگ دے دیا۔

مجرم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا:ابو عاصم اعظمی (etv bharat)

انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ گھناؤنے جرائم کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے لیکن جرائم پر انتخابی غصہ کیوں؟ ‎ابو عاصم اعظمی نے مزید بات کرتے ہوئےکہا کہ اسی طرح اب ممبئی کے دھراوی میں اروند ویش نامی نوجوان کا قتل کیا گیا وشو ہندو پریشد اور سوشل میڈیا کے سماج دشمن عناصر کی جانب سے اس قتل کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کے رہنما نے ‎مزید کہا کہ تہوار شروع ہونے والے ہیں۔انتخابات بھی قریب ہیں۔ایسے میں پولیس اور انتظامیہ جرائم کی وارداتوں کو قابو میں کرنے کے لئے سخت کارروائی کرے۔ مذہبی رنگ دے کر پر امن فضا کو مکدر کرنے والوں پر بھی نظر رکھے۔ معاشرے میں جرائم پر قابو پانے کے ساتھ مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر کارروائی بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر بجٹ میں اقلیتوں کو نظر انداز کردیا گیا، ابو عاصم اعظمی

اعظمی نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے ،نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم کو مذہبی رنگ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پولیس کو بھی جرائم پرسخت نظر رکھنے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details