نینی تال: اتراکھنڈ کی نینی تال پولس نے جمعہ کے روز ہلدوانی کے تشدد میں مطلوب افراد کے پوسٹر جاری کیے۔ ان میں مبینہ کلیدی ملزم عبدالمالک اور اس کا بیٹا عبدالمعید شامل ہیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس ایس پی) پی ایس مینا کے مطابق، 8 فروری کو بنبھول پورہ میں ملک کے باغیچے سے سرکاری اراضی پر تجاوزات ہٹانے کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا اور پتھراؤ اور آتش زنی کی گئی تھی۔ جس میں 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد پولس اہلکار، افسران اور میڈیا والے زخمی ہوئے۔ پولیس اب تک 42 شرپسندوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ نو اہم ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ پولس ان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔
پولس نے تمام نو مطلوب افراد کے پوسٹر جاری کر دیے ہیں۔ ہلدوانی شہر میں تمام اہم مقامات پر پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ عوام سے ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ان مطلوب افراد میں عبدالمالک، اس کا بیٹا عبدالمعید، تسلیم ولد صابر قریشی، وسیم عرف ہپا ولد انیس صدیقی، ایاز احمد ولد شکیل احمد عرف حافظ، رئیس عرف دتو ولد رفیق احمد، شکیل انصاری ولد جیمل احمد شامل ہیں۔