بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں مولانا سبیل مظہری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو ان کی خواہشات کے مطابق مت چلائیں. والدین کا ذہن بڑا ہوتا ہے ۔ان کی سوچ بڑی ہوتی ہے ان کی سوچ کامیابی کی طرف لے جاتی ہیں بچوں کی ضد اور بچوں کی سوچ اور خواہشات نقصان کی طرف دھکیلتی ہے آج کل کے بچے موبائل کے عادی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ماں باپ ان کی خواہشات پر موبائل دے دیتے ہیں یاد رکھیے اتنا خطرناک اپ کا بچوں کے خواہشات کو پورا کرنے کی طرف آب جو بڑھ رہے ہیں اتنا ہی یہ خطرناک عمل ہے ۔ یاد رکھو یہی بچے جو آپ کے خواہشات پر چلاتے ہیں جو ہاتھوں سے آپ موبائل دیتے ہیں وہی بچہ اپنے ہاتھوں سے ایک دن آپ کا گریبان بھی پکڑے گا تو اس لیے آپ اپنے بچوں کو موبائلوں سے بچائیں۔