مدنی پور: مدنی پور شہر میں روڈ شو کے دوران بالی ووڈ کے مشہور اداکار متھن چکرورتی پر نامعلوم افراد کے ذریعہ پانی کے بوتلیں پھینکے جانے کے واقعے کے بعد افراتفری مچ گئی۔
اس کے بعد ترنمول کانگریس کے حامیوں نے متھن چکرورتی کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔ بی جے پی کے کارکنان نے بھی جواب میں نعرہ بازی کی ۔حالات کو قابو میں کرنے کے لئے مقامی تھانے کی پولیس کو بڑی مشقت اٹھانی پڑی۔
متھن چکرورتی نے کہاکہ نعرہ بازہ اور پانی کے بوتلیں پھینکنے سے کچھ ہونے والا نہیں ہے ۔مغربی بنگال کے لوگ فیصلہ کرچکے ہیں۔بنگال کے ووٹرز لوک سبھا انتخابات کو لے کر من بنا چکے ہیں۔چند لوگوں کی مخالفت سے ووٹرز پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔