مفتی سلمان اظہری کے خلاف پی اے ایس اے ہٹانے کا مطالبہ احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع لبیک یوتھ فورس کے قومی سکریٹری انصاری رفیق نوری نے کہا کہ مفتی سلمان اظہری پر عائد پی اے ایس اے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ان کی جلد سے جلد رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ان کے خلاف جو کارروائی کی جا رہی ہے۔اس کی کبھی بھی وضاحت نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ مفتی سلمان اظہری کے حامیوں میں زبردست غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ملک کی تمام ریاستوں میں مفتی سلمان اظہری کی حمایت میں آواز بلند ہونے لگی ہیں۔انہیں جس طرح سے گرفتار کیا گیا ہےاس کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے۔
وہیں سماجی کارکن آمیر پٹھان نے کہاکہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی رہنما سلمان اظہری پر اس طرح کی کاروائی کی گئی ہے ۔ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے جو شاعر کہا تھا اس کا غلط مطلب نکالا گیا۔ اس طرح کے شاعری مشاعروں میں اور مجمع میں بولے جاتے رہے ہیں ۔لیکن پولیس نے سلمان اظہری پر کاروائی کی اور ان پر پاسا تک کا دفعات لگا دی۔اس کی کڑی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گجرات کے وزیر اعلیٰ سے مفتی سلمان اظہری کی جلد رہائی کا مطالبہ
انہوںنے مزید کہاکہ احمدآباد کے کلیکٹر آفس میں ہم آئے ہیں۔ہم نے یہاں پر میمورنڈم دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد مفتی سلمان اظہری کو رہا کیا جائے۔