اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک کی حکومت انتخابی وعدوں کو پورا کرے: ایم آئی ایم رہنما مرزا شفیع بیگ - کل ہند مجلس اتحاد المسلمی

AIMIM Leader on Karnataka Govt: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیدر سٹی کے صدر مرزا صفی بیگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہیے کہ انتخابی وعدوں کو جلد سے جلد پورا کرے۔

کرناٹک کی حکومت انتخابی وعدوں کو پورا کرے
کرناٹک کی حکومت انتخابی وعدوں کو پورا کرے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 12:53 PM IST

کرناٹک کی حکومت انتخابی وعدوں کو پورا کرے

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمی کے مقامی صدر مرزا صفی بیگ نے کہا کہ کارپوریشنز ، بورڈ، مائنرٹی کمیشن اور کرناٹک مائنڈڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی نامزدگیاں جلد از جلد کی جانی چاہیے۔ ہندوستانی دستور مطابق اقلیتوں کے جو حقوق ہیں وہ حقوق ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج تک بورڈ، کارپوریشن اور اردو اکاڈمی سمیت ایسے کئی بورڈ ہیں جن میں ضلع اور صوبئی سطح پر کسی کی نامزدگی نہیں ہوئی۔کانگرس کو اقتدار میں آئے چھ سے سات مہینے ہو گیا، پتہ نہیں کیوں تاخیر ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری ویب سائٹ نہایت ہی سست رفتار سے کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام اپنے کاموں کو لے کر ان سرکاری ویب سائٹ کے اداروں میں گھنٹوں تک لمبی لمبی قطاروں میں کھڑی رہتی ہیں جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہے۔ ان سرکاری ویب سائٹ سے متعلق بھی حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔

مرزا صفی بیگ نے مزید کہا کہ کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ سے مطالبہ ہے کہ جو پابندی حجاب پر ہے، اس کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ٹو بی ریزیشن کو بحال کیا جائے اور تیسری بات اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے جو کارپوریشنز ہیں، ان کے چیئرمینوں کی نامزدکیاں کریں۔ مائنرٹی کارپوریشن کے مسائل ہیں، مائینٹی کمیشن کے مسائل ہیں، ان مسائل کو حل کرنے کے لیے جلد سے جلد حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کے چیئرمینوں کو نامزد کریں تاکہ مسلمانوں اور اقلیتوں کے مسائل جلد سے جلد حل ہو سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details