بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع کے سینیئر کانگرس لیڈر ڈاکٹر مقصود چندا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک کی عوام نے بی جے پی کی حکومت کو ختم کرنے اور ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کانگریس کو عوام نے اقتدار میں لایا ہے۔ اب کانگرس پارٹی کے ذمہ داران کا یہ اولین فریضہ ہے کہ ریاست میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کا ہر ممکن تحفظ کرتے ہوئے ایک کامیاب حکمرانی کی مثال قائم کریں۔
ڈاکٹر مقصود چندا نے بالخصوص مسلمانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہیے کہ وہ انے والے بجٹ میں خصوصا مسلمانوں کو مستحکم بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔ سابقہ بی جے پی حکومت نے اقلیتوں کے ساتھ جو متعصبانہ ذہن کی وجہ سے جن اسکیموں کو بند کر دیا تھا ان اسکیموں کو پھر سے شروع کریں، بالخصوص شادی بھاگیہ اور شادی محل اسکیموں کو دوبارہ شروع کریں۔