لکھنؤ: پانچویں مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے اتر پردیش کے 14 پارلیمانی نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ لکھنؤ میں بھی آج ووٹنگ ہے۔ لکھنؤ پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ہیں جبکہ انڈیا اتحاد کے امیدوار روی داس ملہوترا اور بی ایس پی کے امیدوار سرور ملک ہیں لکھنؤ میں رائے دہندگان کی آمد، پولنگ بوتھ پہ جاری ہے۔
معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے لکھنؤ کے امین آباد مہیلا ڈگری کالج میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ووٹ ڈالا ہے ملک میں اقتدار کی تبدیلی کے لیے سبھی کے ساتھ انصاف ہو۔ آئین کا تحفظ ہو اور کسی بھی شخص کے ساتھ ناانصافی نہ ہو وہ چاہے کسی بھی مذہب یا ذات پات کا سے تعلق رکھتا ہو۔
مولانا سجاد نعمانی کی اہلیہ بھی پولنگ بوتھ پر ان کے ساتھ پہنچیں جن کا ابھی دو دن قبل آپریشن ہوا تھا لیکن اسپتال سے ڈائریکٹ پولنگ بوتھ پر پہنچ کر کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ سب 100 فیصد پولنگ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کی ہمارے ملک کا آئین دنیا کا سب سے شاندار آئین ہے اس کے تحفظ کے لیے ووٹ کرنا چاہیے۔