حیدرآباد:تلنگانہ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ریاست میں کئی مقامات پر حالات خراب ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بدھ، جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو ریاست میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق عادل آباد، کمورابھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، یادادری بھواناگیری، رنگاریڈی، حیدرآباد، ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی جیسے اضلاع میں درمیانی بارش متوقع ہے۔ ان اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دیگر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست پر گرت کمزور پڑ گئی ہے۔ اس مہینے کی 24 تاریخ تک موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر چیف سکریٹری شانتی کماری نے ضلع کلکٹروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔