اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کے سابق سی ایم چمپئی سورین ایک بار پھر دہلی میں، قیاس آرائیوں کا بازار گرم - Jharkhand politics Update - JHARKHAND POLITICS UPDATE

اس وقت جھارکھنڈ کی سیاست حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ایک بار پھر ریاست کے سابق وزیر اعلی چمپئی سورین کے دہلی جانے کی خبر ہے۔ ان کے دوبارہ دہلی جانے پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

چمپئی سورین ایک بار پھر دہلی میں
چمپئی سورین ایک بار پھر دہلی میں (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2024, 1:10 PM IST

رانچی (جھارکھنڈ): سابق وزیر اعلی چمپئی سورین کے سلسلے میں سیاست کا بازار گرم ہے۔ خبر ملی ہے کہ وہ آج پھر دہلی میں ہیں۔ اتوار کی شام انہوں نے مشرقی سنگھ بھوم کے چکولیا میں منعقد ایتھلیٹک کلب کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد وہ بہارگوڑہ کے راستے سڑک کے ذریعے کولکاتا چلے گئے۔ ان کے اس دورے کی وجہ سے جھارکھنڈ کی سیاست میں پھر کھلبلی مچ گئی ہے۔

چمپئی سورین کے دورہ دہلی کے حوالے سے امکان ہے کہ آج وہ دہلی میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد مزید حکمت عملی کا اعلان بھی ممکن ہے۔ اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے اتوار کو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں ایک شعر لکھا تھا کہ:

'وقت آنے دے، دکھا دیں گے تجھے اے آسمان ۔ ہم ابھی سے کیوں بتائیں کیا ہمارے دل میں ہے'۔

وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد وہ گزشتہ ہفتے دہلی گئے تھے۔ پھر انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی بیٹی سے ملنے آیا ہوں۔ لیکن 20 اگست کو دہلی سے کولکاتہ واپس آنے سے پہلے، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو ان کی توہین کی گئی تھی۔ اس لیے اب ہمیں دوسرے آپشنز کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔

یہاں بی جے پی بھی ان سے جڑے معاملات پر کھلے عام بیان دینے سے گریز کر رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ جے ایم ایم بھی اتنے اہم معاملے پر کچھ بھی کہنے سے پرہیز کر رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جب سے چمپائی سورین نے خود کو پارٹی سے الگ کیا ہے، وہ مسلسل اپنے علاقے کا دورہ کر رہے ہیں۔

چمپئی سورین نے لوگوں کو ان کے ساتھ ہونے والی توہین کے بارے میں بتایا ہے۔ ابھی فی الحال وہ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے ان سے ملاقات کر رہے ہیں اور ساتھ ہی وزیر اعلیٰ کے طور پر انہوں نے جو ماہ ریاست میں حکومت کی تھی اس کے بارے میں بھی عوام کو معلومات دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details