احمدآباد:شدید گرمی سے مکہ میں گجرات کے پانچ حاجیوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ مکہ میں شدید گرمی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے حاجیوں کو بہت پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس گرمی کی وجہ سے گجرات کے پانچ حاجیوں کی موت ہو گئی ہے جس میں بناس کانٹھا ،احمد اباد ،وڈودرا ،چھوٹا ادے پور اور ولساڑ کے حاجی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
شدید گرمی سے مکہ میں گجرات کے پانچ حاجیوں کی موت - pilgrims died in Makkah - PILGRIMS DIED IN MAKKAH
Five pilgrims from Gujarat died in Makkah: گجرات سے 15 ہزار کے قریب حاجی سفر حج پر گئے ہوئے ہیں۔ حج کے لیے مکہ مکرمہ جانے والے حاجیوں کو اس سال شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اب تک ایک ہزار کے قریب حاجیوں کی موت ہو چکی ہے اور ہندوستان سے 98 کے انتقال کی خبر شدید گرمی کی وجہ سے ملی ہے۔ اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی نے بتایا کہ گجرات کے پانچ حاجیوں کی بھی موت سفر حج کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
Published : Jun 22, 2024, 2:29 PM IST
دورانِ حج 5 سو سے زائد حاجی جاں بحق، مکہ میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز - Hajj Pilgrims Died
اس کے علاوہ مکہ مکرمہ میں سفر حج کے دوران مرنے والوں کے نام بتاتے ہوئے اقبال سید نے کہا کہ چھوٹا ادے پر سے حاجی اقبال احمد مکرانہ احمد اباد کے شبیر حسین میں من برودرہ کے مشتاق احمد بناس کھاٹا کے نورا بھائی مکروہ لیا اور ولساڑ کے قاسم علی اللہ جنت نشین ہو گئے ہیں اور اس شدید گرمی کا شکار ہو کر اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ متوفی کے لواحقین میں سے کسی نے بھی جنازے کو بھارت لانے سے انکار کیا ہے گجرات حج کا میٹی کے تمام ورثے کے سرپرستوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں تاکہ اس بات کی یقینی بنایا جا سکے کہ گجرات کے حاجیوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو سکے اور اس کے لیے گجرات حج کمیٹی نے فل ٹرینر اور حج کمیٹی کے اراکین کے ساتھ میٹنگ بھی کی ہے کہ وہاں پر زیادہ سے زیادہ اچھے طریقے سے حاجیوں کا خیال رکھا جائے اور انہیں تمام طرح کی سہولیات فراہم کی جائے۔