مظفر نگر:اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر بھارتیہ کسان یونین کی کال پر جمعہ کے روز کسانوں نے ترنگا ٹریکٹر مارچ نکالا جس کی سربراہی بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کی۔ ان کی سربراہی میں سیکڑوں ٹریکٹروں نے ضلعے کے مرکزی چوراہوں سے ہوتے ہوئے یہ ترنگا ٹریکٹر مارچ نکالا۔
مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین نے اپنے مطالبات کو لیکرترنگا ٹریکٹر مارچ نکلا - Farmers take out tricolor march - FARMERS TAKE OUT TRICOLOR MARCH
مطفرپور میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت کی سربراہی میں کسانوں نے اپنے مطالبات کو لیکر ترنگا ٹریکٹر ریلی نکالی۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایس پی (کم سے کم امدادی قیمت) کسانوں کا ایک اہم مسئلہ ہے، اس کی ضمانت کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جائے اور اسے جلد از جلد لاگو کیا جائے۔
Published : Aug 10, 2024, 10:57 AM IST
|Updated : Aug 10, 2024, 12:42 PM IST
بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے اس موقعے پر کہا کہ آج کا کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر یہ ٹریکٹر مارچ کیا گیا، جس میں ایم ایس پی (کم سے کم امدادی قیمت) ایک اہم مسئلہ ہے، اس کی ضمانت کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جائے اور اسے جلد از جلد لاگو کیا جائے۔
بھارتیہ کسان یونین کا کہنا ہے کہ یہ قانون موجودہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور اسے مرکزی حکومت کی تیسری مدت کے آغاز میں اسے لاگو کیا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فصلوں کی مناسب قیمتوں کے لیے سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کو لاگو کیا جائے۔
ونیش پوگاٹ معاملے کو لے کر انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کے ساتھ ناانصافی کی۔ ہم آنے والے کچھ روز میں ونیش پوگاٹ کو مظفر نگر بلائیں گے اور ٹریکٹر پر بٹھائیں گے اور ان کے اعزاز میں ایک پروگرام رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: