اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسہ جامعہ عربیہ نورالسلام میں سالانہ جلسہ و اسناد تقسیم کا اہتمام کیا گیا

Dastarbandi Event میرٹھ ضلع میں واقع مدرسہ جامعہ عربیہ نورالاسلام میں سالانہ جلسہ فضیلت قرآن حدیث دستاربندی کا اہتمام کیا گیا۔ شہرکے مشہورومعروف قدیم دینی ادارہ جامعہ عربیہ نورالاسلام شاہ پیر گیٹ پر واقع مدرسہ میں آج ختم بخاری شریف و تقسیم اسناد منعقد ہوا۔

میرٹھ میں مدرسہ جامعہ عربیہ نورالسلام میں سالانہ اجلاس ختم بخاری شریف و اسناد تقسیم کا اہتمام کیا گیا
میرٹھ میں مدرسہ جامعہ عربیہ نورالسلام میں سالانہ اجلاس ختم بخاری شریف و اسناد تقسیم کا اہتمام کیا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 8:17 PM IST

مدرسہ جامعہ عربیہ نورالسلام میں سالانہ جلسہ و اسناد تقسیم کا اہتمام کیا گیا

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں شاہ پیر گیٹ علاقے میں واقع قدیمی مدرسہ جامعہ عربیہ نورالسلام منعقد ہ سالانہ اجلاس فضیلت قرآن حدیث دستار بندی کی رسم ادا کی گئی. اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے علماء کرام نے شرکت کرتے ہوئے سماج میں بڑھ رہی برائیوں کو ختم کرنے کی بات کہی۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایاکہ اے ایمان والو تقوی، پرہیزگاری اختیار کرو،اللہ والوں سے تعلق رکھو، اللہ والوں کی مجلسوں میں شریک ہوا کرو، انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے، ہر بچے کو زیور تعلیم و تہذیب سے مزین کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ میں دستاربندی تقریب کا انعقاد

معاشرے میں بڑھ غیر ضروری رسومات پر علماء نے اصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک جامع خطاب فرمایا۔معاشرہ میں پھیلی خرافات و بدعات سے بچنے کی تلقین فرمائی۔ خصوصاً شادی بیاہ کے مواقع پر جو کچھ بھی ہو رہا ہے ۔اس پر بے حد افسوس ہے۔ جیسے ویڈیو گرافی، بارات کا چڑھانا، کھڑے ہو کر کھانا کھلانا، عورت و مرد کا مخلوط پروگرام کرانا، ناچ گانا بجانا ہونا، تفاخر کے لئے اپنی حیثیت سے زیادہ خرچ کرنا، لڑکیوں سے استقبال کرانا یا کھانا کھلانا وغیرہ۔ یہ سب رسمیں غیر اسلامی ہیں اور اللہ کے عذاب کو دعوت دیتی ہیں ۔اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details