اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابر متی ندی کو آلودگی سے پاک کرنے کا مطالبہ - Sabarmati River Pollution - SABARMATI RIVER POLLUTION

Reaction on Sabarmati River Pollution: احمد آباد میونسپل کارپوریشن میں حزب اختلاف کے رہنما شہزاد خان نے سابرمتی ندی کو آلودگی سے پاک بنانے کے منصوبوں پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن سے اس کے لے نئی پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا۔

سابر متی ندی کو آلودگی سے نجات دلانے کا مطالبہ
سابر متی ندی کو آلودگی سے نجات دلانے کا مطالبہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 4:34 PM IST

سابر متی ندی کو آلودگی سے نجات دلانے کا مطالبہ

احمدآناد: شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ ایک طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور میں سابر متی ندی دوسری سب سے آلودہ ندی بن گئی ہے۔ ہائی کورٹ بار بار احمد اباد میونسپل پر کارپوریشن کی سرزنش کی ہے لیکن اس پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی بار بار وعدے کرتی ہے لیکن کبھی بھی اسے پورا نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن پوری طرح سے ناکام دکھائی دیتا ہے۔ احمدآباد کی بات کی جائے تو احمد آباد شہر کے ویسٹ علاقے میں 645 ایم ایل ڈی، 408 ایم ایل ڈی، 237 ایم ایل ڈی اور ایسٹ علاقوں سے 1048 ایم ایل ڈی - 672 ایم ایل ڈی - 376 ایم ایل ڈی دس گٹر کا پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ احمد اباد شہر کے اندر ٹوٹل گٹر کے پانی کی آوک 1697 ایم ایل ڈی وہے جس میں سے صرف 1080 ایم این ڈی پانی احمد آباد میونسپل کارپوریشن ٹریٹ کر پا رہا ہے۔ ٹریٹمنٹ کرکے اسے استعمال کے لائق بناتا ہے۔ وہیں سابرمتی ندی میں کل 613 ایم ایل ڈی گندا پانی احمد آباد میونسپل اورپوریشن ذریعہ چھوڑا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sabarmati River Pollution Issue سابرمتی ندی کی آلودگی کو روکنے کے لیے کیا کارروائی کی گئی ہے؟ گجرات ہائی کورٹ

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی کے پاس سابر متی ندی کو آلودگی سے پاک بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ بی جے پی کی مایوس کن پالیسی کی وجہ سے ہی ندی کا برا حال ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details