اورنگ آباد: کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے قومی سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی کی دہلی رہائش گاہ کی دیوار پر سماج دشمن عناصر کی جانب سے سیاہی لگانے اور شرارت کرنا آئین و قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ملک کے دارالحکومت دہلی میں ارکانِ پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں سے متصل رہائش گاہ پر اس طرح کی حرکت امن و قانون کی ابتر صورتحال کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس حرکت سے یہ عیاں ہو جاتا ہے کہ ارکان پارلیمان کی رہائش گاہیں ہی محفوظ نہیں ہیں، تو ملک کی عام عوام کی حفاظت کا کیا عالم ہوگا؟
رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ کی مذمت - Owaisi house vandalised - OWAISI HOUSE VANDALISED
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے قومی سربراہ اور رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی کی دہلی رہائش گاہ کی دیوار پر سیاہی لگانے والے کے خلاف مذمت کرتے ہوئے، اورنگ آباد اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈران و کارکنان نے ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کی۔
Published : Jun 29, 2024, 4:08 PM IST
اس طرح کی بات مجلس اتحاد المسلمین کے شہر صدر سید شارق نقشبندی نے علاقائی انتظامیہ سے کہی۔ نقیب ملت اسدالدین اویسی کی دہلی میں سرکاری رہائش گاہ پر اشرار کی جانب سے سیاہی لگانے کیخلاف مجلس کے ایک وفد نے اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کی۔ اس وفد نے ایک مطالبتی مکتوب بھی کمشنر کو دیا اور کہا کہ ملک کی دارالحکومت میں رکن پارلیمان کی رہائش گاہ محفوظ نہیں ہے تو عوام کا کیا حال ہوگا، ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ سیاہی ڈالنے والے کو گرفتار کر کے سخت کاروائی کرنی چاہیے۔
اس دوران شہر صدر شارق نقشبندی نے ڈویژنل کمشنر سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانا تشویشناک عمل ہے، اور ملک کی راجدھانی میں اس طرح کی حرکت کیے جانے سے عوام کی حفاظت پر بھی سوالیہ نشان لگتے ہیں۔ انھوں نے اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کر کے اس حرکت کا ارتکاب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ڈویژنل کمشنر دلیپ گاوڑے سے ملاقات کرنے والے وفد میں پارٹی کے لیڈران اور دیگر کارکنان موجود تھے۔
TAGGED:
OWAISI HOUSE VANDALISED