اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے میدک میں گایوں کی نقل و حمل پر فرقہ وارانہ جھڑپ، دو افراد زخمی، دفعہ 144 نافذ - Clash in Medak Telangana - CLASH IN MEDAK TELANGANA

میدک کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی بالا سوامی کے مطابق یہ فرقہ وارانہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے رہنماؤں نے گایوں کی نقل و حمل کو روکنے کی کوشش کی۔ بی جے وائی ایم کارکنان نے اس معاملے کی شکایت کرنے کے بجائے احتجاج کرنا شروع کر دیا۔

تلنگانہ میں گایوں کی نقل و حمل پر فرقہ وارانہ کشیدگی
تلنگانہ میں گایوں کی نقل و حمل پر فرقہ وارانہ کشیدگی (Photo: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 16, 2024, 11:00 AM IST

میدک: سنیچر کو گایوں کے مبینہ غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن پر دو برادریوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس کے بعد تلنگانہ کے میدک ضلع میں رامداس چوراستہ کے قریب دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس جھڑپ کے دو لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد کسی علاقے میں چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہوتی ہے، یہ دفعہ عام طور پر کسی ایسے احتجاج اور لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کے لیے نافذ کی جاتی ہے جو تشدد اور فسادات کا باعث بن سکے۔

میدک کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی بالا سوامی نے کہا کہ ، "پولیس نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور اب حالات قابو میں ہیں۔"

سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کچھ لوگوں کو پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے میں دونوں فریق کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ان کے مطابق، یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے رہنماؤں نے گایوں کی نقل و حمل کو روک دیا اور انہوں نے شکایت کرنے کے بجائے احتجاج شروع کر دیا۔

سوامی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس جھڑپ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد دونوں برادریوں نے سڑک پر احتجاج کیا۔ اسی دوران ہسپتال میں زیر علاج ایک زخمی پر بھی حملہ کیا گیا۔''

مزید پڑھیں: عید الاضحیٰ 2024: ممبئی میں قربانی کے خلاف دائر عرضی بامبے ہائی کورٹ نے خارج کر دی

عید الاضحیٰ سادگی سےمنائی جائے اور معاشرہ کے غریب اور ضرورت مندوں کا خیال رکھاجائے: میر واعظ

قربانی کے مو قع پر مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی مسلمانوں سے اپیل

ABOUT THE AUTHOR

...view details