ممبئی:سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے عیدالضحی کے موقع پر پیش آنے والے مسائل پر ریاست کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس دیونار سلاٹر ہاؤس میں جانوروں کو ذبح کرنے کی فیس معاف کردی گئی تھی۔ اسی طرح سے رواں برس بھی فیس معاف کرنے کے مطالبے سے اتفاق کیا جائے اور دیونار سلاٹر ہاؤس میں تاجروں اور خریداروں کی گاڑیوں کو مفت پارکنگ فراہم کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیونار سلاٹر ہاؤس میں پینے کا پانی مفت کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کینٹین وغیرہ میں فروخت ہونے والی چیزیں ایم آر پی پر فروخت ہوں۔
دیونار سلاٹر ہاؤس میں صفائی کے لیے مزید صفائی عملہ کا تقرر کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ دیونار سلاٹر ہاؤس میں بینک کھولا جائے اور اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ تاجروں اور خریداروں کو سہولت مل سکے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ قربانی کے لیے زخمی یا بیمار جانور نہیں خریدے جاتے، اس کے لیے تاجر خود جانوروں کا خاص خیال رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ میں کم جانور لے جاتے ہیں باوجود اسکے اُنہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔
اعظمی نے وزیر اعلیٰ سے اس بات پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے شکایت کی کہا ریاست کے کئی شہروں میں بجرنگ دل کارکنان ہراساں کرتے ہیں یہ شہر ریاست مہاراشٹر حدود پر واقع ہیں یہاں دوسری ریاستوں سے تاجر مہاراشٹر آتے ہیں اسلئے اکثر بجرنگ دل کے کارکنان پریشان کرتے ہیں۔