اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی سمردھی ہائی وے پردو کاروں میں تصادم چھ افراد کی موت تقریباً دس زخمی - Samruddhi Highway Accident - SAMRUDDHI HIGHWAY ACCIDENT

مہاراشٹرکے ناگپورممبئی سمردھی ہائی وے پر جالنہ کے قریب دو کارآپس میں ٹکرا گئی، اس حادثے میں چھ افراد کی موقع پرہی موت ہوگئی، تقربا دس مسافر شدید زخمی ہوگئے، زخمی جالنہ اوراورنگ آباد کے سرکاری اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

ممبئی سمردھی ہائی وے پردو کاروں میں تصادم چھ افراد کی موت تقریبا دس زخمی
ممبئی سمردھی ہائی وے پردو کاروں میں تصادم چھ افراد کی موت تقریبا دس زخمی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 7:49 AM IST

اورنگ آباد:جالنہ سے گزرنے والے سمردھی ہائی وے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، ناگپور سے ممبئی جا رہی ارٹیگا کار کو ایک سوئفٹ ڈیزائر کار نے ٹکر مار دی۔ یہ کار مخالف سمت سے آ رہی تھی۔ یہ حادثہ جالنہ علاقے میں سمردھی ہائی وے پر کداوانچی گاؤں کے قریب پیش آیا، جس میں چھ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ دس مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

ممبئی سمردھی ہائی وے پردو کاروں میں تصادم چھ افراد کی موت تقریبا دس زخمی (etv bharat)

حادثے میں شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے جالنہ اور اورنگ آباد ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سمردھی ہائی وے پولیس اور تعلقہ جالنہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، کارروائی شروع کردی اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ابھی تک اس معاملے میں پولیس کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جالنہ کے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر اُمیش جادھو کا کہنا ہےکہ 28 جون رات تقریباً 11:00 بجے، ممبئی کوریڈور کے علاقے سمردھی مہامرگ، چینل نمبر 371 پر ایک حادثہ پیش آیا، جس میں 10 سے 12 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع جالنہ کے ضلع اسپتال میں ملی ہے، جس میں سے ایک شخص شدید زخمی ہے اور اسے اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں:ہاویری: خوفناک سڑک حادثہ میں 13 افراد ہلاک، چار زخمی - Haveri horrible road accident

مزید بتایا کہ پندرہ منٹ کے بعد مزید تین زخمیوں کو جالنہ کے سرکاری اسپتال لایا گیا، جن میں سے دو شدید زخمیوں کو اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔ ان زخمیوں میں سے ایک کو جالنہ کے سرکاری اسپتال کے کیزولٹی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ جس کا ہاتھ فریکچر ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details