ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں جامع مسجد ممبئی میں طلبا و طالبات کی رہنمائی کے لیے کیرئیر گائیڈنس پروگرام اور اپٹیٹوڈ ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکروں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
جامع مسجد ممبئی میں طلبا و طالبات کی رہنمائی کے لیے کیرئیر گائیڈنس پروگرام (etv bharat) اس موقع پر جامع مسجد ممبئی میں موجود دارالافتاء کے ذمہ دار مفتی اشفاق قاضی نے مسلم نوجوانوں کی رہنمائی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔اسی مناسبت سے مسجد کے کتب خانے میں بچوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لئے ماہرین کی موجودگی میں ان کی قابلیت کو پرکھنے کے لئے اپٹیٹوڈ ٹیسٹ منعقد کر رہے ہیں۔
اشفاق قاضی کہتے ہیں کہ گزشتہ ایک ماہ سے اس طرح کے ٹیسٹ کے ذریعے ہم بچوں کی ذہنی قابلیت کا پتہ لگا کر اُنہیں اسی مناسبت سے آگے کے کورس میں داخلے کے لیے ماہرین کی موجودگی میں مشورہ دیتے ہیں۔اس ٹیسٹ کے ذریعے بچوں کو صحیح رہنمائی بآسانی مل جاتی ہے۔ماہرین کے مشورے کے بعد طلبہ کو یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں کس میدان کا انتخاب کریں جہاں اُنہیں بہتر کامیابی ملے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:Career Guidance Program جامع مسجد کی جانب سے طلبہ کے لیے کیریئر گائیڈنس پروگرام
جامع مسجد ممبئی اسلامی فن تعمیر کا بہترین نمونہ ہے۔ اس مسجد کی تعمیر آج سے ڈھائی سو برس قبل کوکنی تاجر مسلمانوں نے اس غرض سے کی تھی کی اطراف میں موجود بازاروں میں آنے والے خریدار اور تاجر یہاں نماز ادا کر سکیں۔اس مسجد میں کتب خانہ ،عجائب خانہ موجود ہے۔جہاں قدیم وقت کے نادر نایاب کتابیں۔قرآنی نسخے موجود ہیں۔اس مسجد میں ملک اور بیرون ممالک سے ریسرچ کی غرض سے طلبا وطالبات آتے ہیں۔