اردو

urdu

ETV Bharat / state

شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل، سڑک حادثے میں تین ہلاک، نو زخمی - Road Accident in Noida - ROAD ACCIDENT IN NOIDA

نوئیڈا میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں موقع پر ہی تین لوگوں کی موت واقع ہو گئی جبکی 9 لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ROAD ACCIDENT IN NOIDA
نوئیڈا میں سڑک حادثہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 9:40 AM IST

نوئیڈا میں سڑک حادثہ (Video: Etv Bharat)

گریٹر نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا میں شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ رات 3 بجے ایکوٹیک کوتوالی علاقے میں مہندرا پک اپ کو ایک سوئفٹ کار نے پیچھے سے ٹکر مار دی، جس سے دونوں گاڑیوں میں سوار 12 افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے کلسارا گاؤں کی آنٹی فارم کالونی کے رہائشی عبدالرفیق (35)، مفدول (32) اور سلطان احمد کو مردہ قرار دے دیا۔

غور طلب ہے کہ ہادثے میں زخمی 9 افراد زیر علاج ہیں۔ ان میں سے چار شدید زخمیوں کو دہلی کے صفدر جنگ اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو گاڑیوں میں سوار 12 لوگ رات دیولہ گاؤں سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد کولسارا کے آنٹی فارم کالونی لوٹ رہے تھے۔

جہاں ڈی پارک چوکی کے قریب مہندرا پک اپ اور کار میں تصادم کی زوردار شور سن کر چوکی پر موجود پولیس فورس اور علاقائی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ وہاں کئی لوگ زخمی حالت میں پائے گیے۔ تمام زخمیوں کو کسی طرح ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں مفدول، عبدالرفیق اور سلطان احمد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں گاڑیوں میں سفر کرنے والے تمام افراد ایک دوسرے کے رشتہ دار تھے اور سبھی شادی کی تقریب سے دونوں میں واپس آ رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details