میرٹھ میں طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کے مقصد سے کیریئر گائیڈنس پروگرام (ETV Bharat Urdu) میرٹھ:صدیوں سے امام بارگاہوں اور مساجد سے مذہب دین اور اسلام کی تعلیمات دینے کا سلسلہ عام ہے جس کے ذریعہ انسانی زندگی کی دنیا اور آخرت کو سنوارنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ اسی مقصد کے تحت میرٹھ میں زیدی نگر سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ پنجتنی میں امام حسین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک کیریئر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہرین نے اپنے تجربات کی روشنی سے والدین اور ان کے بچوں کو تعلیم کی اہمیت بتاتے ہوئے مختلف شعبۂ حیات میں جانے کی اہم جانکاریاں دی۔ ساتھ ہی مقابلہ جاتی امتحانات میں کس طرح کامیابی حاصل کی جائے اس کے لیے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
میرٹھ میں طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کے مقصد سے کیریئر گائیڈنس پروگرام (ETV Bharat Urdu) میرٹھ میں طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کے مقصد سے کیریئر گائیڈنس پروگرام (ETV Bharat Urdu) یہ بھی پڑھیں:
جامع مسجد ممبئی میں طلبا و طالبات کی رہنمائی کے لیے کیرئیر گائیڈنس پروگرام - Aptitude Test For Students
ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کی زیدی نگر سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ پنجتنی میں سماجی تنظیم امام حسین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کیریئر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء کے مستقبل کو لےکر غور و فکر کرتے ہوئے ان کو کس شعبہ حیات میں اپنا مستقبل چننا ہے اس سے متعلق جانکاریاں دی گئیں تاکہ تیزی سے بدلتے دور میں تعلیمی پالیسیوں کے مطابق طلباء خود کو ڈھال کر اپنے لیے مستقبل میں بہتر متبادل تلاش کر سکیں۔
میرٹھ میں طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کے مقصد سے کیریئر گائیڈنس پروگرام (ETV Bharat Urdu) میرٹھ میں طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کے مقصد سے کیریئر گائیڈنس پروگرام (ETV Bharat Urdu) بتایا گیا ہے کہ پروگرام میں موٹیویشنل اسپیکرز روشن عباس زیدی اور سید معصوم رضا نے شرکت کی اور نئی تعلیمی پالیسی کے تحت اپنی تقریر کے ذریعے طلباء اور والدین کی حوصلہ افزائی کی۔ کہ کس طرح آنے والے جدید دور میں وہ اپنے بچوں کے لیے بہتر کیریئر تلاش کر سکیں۔ اس موقع پر رواں سال UPSC امتحانات میں 157واں رینک حاصل کرنے والے سید عدیل محسن نے اپنے تعلیمی سفر اور منزل تک پہنچنے کے تمام مراحل کا ذکر کیا۔
میرٹھ میں طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کے مقصد سے کیریئر گائیڈنس پروگرام (ETV Bharat Urdu) میرٹھ میں طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کے مقصد سے کیریئر گائیڈنس پروگرام (ETV Bharat Urdu) عدیل محسن نے اس موقع پر طلبا کے لیے کیریئر گائیڈنس کے تحت رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ مایوسی سے کبھی گھبرانا نہیں بلکہ اپنے ٹارگیٹ کو ہمیشہ ذہن میں رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ کامیابی انشاء اللہ ضرور ملے گی۔ ماہرین نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں شروعاتی دور سے ہی کمپٹیشن کی تیاریاں کراتے رہیں تاکہ وہ آگے چل کر ہر چیلنج کا آسانی سے مقابلہ کر سکیں۔
میرٹھ میں طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کے مقصد سے کیریئر گائیڈنس پروگرام (ETV Bharat Urdu)