ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024
جماعت اسلامی سے اتحاد کے بعد عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے ترال میں سیاسی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ اس زبردست مظاہرہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے بعد ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کا طاقتور مظاہرہ (ETV Bharat Urdu)
ترال، پلوامہ:جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے وادیٔ کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں اپنے پورے شباب پر ہیں۔ جگہ جگہ مختلف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ اسی طرح عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے اونتی پورہ اور ترال میں ایک میگا روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کر رہے تھے۔
جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے بعد ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کا طاقتور مظاہرہ (ETV Bharat Urdu)
ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید (ETV Bharat Urdu)
جب کہ اس موقع پر پارٹی کے سینیر لیڈر جی این شاہین اور پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ بھی میگا روڈ شو میں موجود تھے۔ ترال بس اسٹینڈ میں ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر رشید نے بتایا کہ کشمیر میں عبداللہ اور مفتی خاندان نے آج تک تباہی مچائی ہے اور اب لوگوں کو اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کر کے ان طاقتوں کے خلاف جمہوری طریقے سے ووٹ دینا چاہیے۔
ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید (ETV Bharat Urdu)
انہوں نے بی جے پی کی مرکزی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو ڈرو مت، اور ڈراؤ مت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ انجینئر رشید نے میڈیا کو بتایا کہ جماعت اسلامی اور عوامی اتحاد پارٹی مل جل کر اسمبلی انتخابات لڑے گی۔ جہاں ہمارا امیدوار ہوگا ہم وہاں ان کا تعاون کریں گے اور جہاں وہ امیدوار کھڑے کریں گے ہم ان کی حمایت کریں گے۔
ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید (ETV Bharat Urdu)