بانڈی پورہ: این سی کانگریس اتحاد بانڈی پورہ کے امیدوار نظام الدین بھٹ نے جمعرات کو عثمان مجید کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانڈی پورہ انتظامیہ سے وابستہ چند افسران عثمان مجید کی مدد کر رہے ہیں۔
بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس سوناواری کے امیدوار ہلال اکبر لون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نظام الدین بھٹ نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ گنتی کے دوران افسران بھی اس شخص کی حمایت کریں گے۔
ہلال اکبر لون، جو سوناواری حلقہ کے امیدوار ہیں، نے ای سی آئی سے 8 اکتوبر تک ایس ایس پی بانڈی پورہ کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ انہیں اندشہ ہے کہ گنتی کے عمل کی خلاف ورزی ہوگی۔