ترال:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں پانچویں روز بھی بجلی فیس میں اضافے کو لیکر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور اے ڈی سی آفس ترال کے احاطے میں دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ایک بار پھر گجر و بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے درجنوں لوگوں نے بجلی فیس میں مسلسل اضافہ کو لے کر زبردست احتجاج کیا۔مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ بجلہ کی جانب سے عام لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کیا گیا ہے ۔کیونکہ بجلی کی عدم دستیابی کے باوجود ماہانہ بجلی فیس میں اضافہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مظاہرے کے دوران احتجاجیوں نے حکومت سے میٹر نصب کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ استعمال شدہ بجلی کے مطابق ہی بل ادا کریں۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ ان کا قوم کبھی احتجاج کا روادار نہیں رہا ہے لیکن بدقسمتی سے تنگ آمد بہ جنگ آمد احتجاج پر مجبور ہو رہے ہیں کیونکہ پچھلے پانچ دنوں سے لگاتار احتجاج کے باوجود انکی مانگوں کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے۔