اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا انتخابات: بارہمولہ میں ووٹوں کی گنتی کے لیے تین درجے کی سیکیورٹی کا نظم - Lok Sabha Election 2024

عام انتخابات 2024 کا سات مراحل میں اختتام ہوچکا ہے۔ ساتویں مرحلے کی ووٹنگ ہوتے ہی ایگزٹ پولز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ 4 جون کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اسی کے پیش ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر سکیورٹی کا سخت بندوبست کیا جارہا ہے۔

Three tier security
Three tier security (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 2, 2024, 6:54 PM IST

Updated : Jun 2, 2024, 7:31 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر منگا شیرپا نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق گنتی کے عمل کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنتی کے مقام میں صرف مجاز افراد کو داخلے کی اجازت دینے کو یقینی بنانے کے لیے تین درجے کا سیکیورٹی نظام قائم کیا گیا ہے۔

Three tier security (etv bharat)

شیرپا نے کہا کہ ایس ایس پی بارہمولہ نے تمام زاویوں سے گنتی مراکز پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع سیکورٹی پلان تیار کیا ہے۔ نامزد کاؤنٹنگ سینٹر کے احاطے میں صرف امیدواروں، ان کے انتخابی ایجنٹوں، اور مطلوبہ فارم پر درج ایجنٹوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنتی کا عمل گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ میں ہوگا جو دن بھر بند رہے گا۔

تکلیف کو کم کرنے کے لیے گنتی کے مقام کے آس پاس کے اسکول خاص طور پر ہائی وے کے ساتھ والے اسکول بھی بند کر دیے جائیں گے۔ گنتی کا عمل صبح 7:30 بجے پوسٹل بیلٹ کے ساتھ شروع ہوگا۔ جس کے بعد 30 منٹ بعد ای وی ایم کی گنتی ہوگی۔ اور تمام ووٹوں کی گنتی تک جاری رہے گی۔شیرپا نے بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے لوگوں کا ان کے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ووٹر ہے جو انتخابات کا اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں۔

Last Updated : Jun 2, 2024, 7:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details