بارہمولہ: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں تین عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ایک پستول اور کچھ قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس نے فوج کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف کی 179 بٹالین کے ساتھ فروٹ منڈی کراسنگ پر تین افراد کو مشتبہ حالت میں دیکھا، جو فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سوپور میں تین عسکریت پسند معاونین گرفتار: پولیس - OGW arrested - OGW ARRESTED
OGW's Arrested in Sopore سوپور پولیس نے تین عسکریت پسند معاونین کو ایک پستول اور کچھ قابل اعتراض مواد برآمد کرکے گرفتار کیا ہے۔
Published : Apr 2, 2024, 3:18 PM IST
مزید پڑھیں:سرینگر میں چار عسکریت پسند معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے تینوں کو روک کر دھر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے ایک پستول اور موبائل فون برآمد کئے گئے۔ بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت فیصل احمد کاچرو ولد فاروق احمد کاچرو ساکن بابا یوسف سوپور، عاقب معراج کنہ ولد معراج الدین کنی ساکن سنگرامہ سوپور اور عادل اکبر گوجری ولد اکبر گوجری ساکن کوشل متو سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں اپنے موبائل فونوں کے مواد کو درست ثابت کرنے میں ناکام رہے، جس میں مجرمانہ شواہد موجود تھے۔بیان کے مطاب اس سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
(یو این آئی )