ترال، پلوامہ:ترال کے معروف دینی ادارے دارالعلوم دار ارقم ہردومیر کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں پانچ حفاظ کی دستار بندی کی گئی اس موقع پر وادیٔ کشمیر کے جید علمائے کرام نے اپنے خطابات سے سامعین کو محظوظ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اسلام کے آفاقی پیغام پر عمل پیرا ہوں۔ اس موقع پر علمائے کرام نے بتایا کہ اگر علم کے ساتھ اخلاق نہ ہوں تو اکثر اوقات اچھے سے اچھا علم انسان کو فائدہ پہنچانے کے بجائے انسانیت کے لیے نقصان اور ہلاکت کا سبب بن جاتا ہے، اس کی واضح مثال جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ وجود میں آنے والی اشیاء ہیں، انسان نے ایٹم کو دریافت کیا اور ایٹمی طاقت تک رسائی حاصل کی، اگر انسان اپنی صلاحیت کا استعمال اچھے مقاصد کے لیے کرتا تو آج پوری دنیا میں شہر سے لے کر دیہات تک کوئی گھر روشنی سے محروم نہیں ہوتا، ہر گھر میں بجلی کی وافر سہولت مہیا ہوتی، لیکن ہوا یہ کہ انسان نے اپنی صلاحیت کو ہلاکت خیز اور انسانیت سوز ہتھیاروں کے لیے استعمال کیا اور دنیا میں ناگاساکی اور ہیروشیما جیسے حادثات پیش آئے کہ انسان اس پر جس قدر آنسو بہائے کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: