اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپواڑہ سڑک حادثے میں ہلاک تینوں افراد سپرد لحد - Kupwara Accident - KUPWARA ACCIDENT

شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھنے والے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

کپورہ سڑک حادثے میں ہلاک تینوں افراد سپرد لحد
کپورہ سڑک حادثے میں ہلاک تینوں افراد سپرد لحد (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 3, 2024, 5:09 PM IST

کپورہ سڑک حادثے میں ہلاک تینوں افراد سپرد لحد (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں کرناہ علاقے کو جمعہ کی صبح ایک المناک سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ضلع کے ٹیٹوال، سکھ پل کے نزدیک ایک سویفٹ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادچہ میں ڈرائیور سمیت اس میں سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، حادثہ میں ہلاک ہوئے تینوں افراد جنوبی کشمیر کے سیر ہمدان، بجبہاڑہ علاقے کے رہائشی تھے۔ تینوں افراد کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ان کے آبائی علاقوں میں پر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔

حادثہ میں تین افراد کی موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ اور نہ صرف متاثرے کنبے بلکہ پورا علاقہ ہی گہرے صدمے میں ڈوب گیا۔ مقامی باشندوں نے اس حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد شمالی کشمیر سیر و تفریح کی غرض سے گئے تھے تاہم وہاں سے زندہ واپس نہ لوٹ آئے جو نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ فوت ہوئے سبھی افراد کے لواحقین میں کمسن بچے شامل ہیں جن کی کفالت خاص کر درس و تدریس کی ذمہ داری حکومت کو سنبھالنی چاہئے۔ فوت ہوئے افراد میں 55 سالہ نذیر احمد ماگرے، 45 سالہ فیروز احمد پالا، اور 50 سالہ مشتاق احمد خان شامل ہیں جو ضلع اننت ناگ کے سیر ہمدان علاقے کے رہائشی تھے۔ ادھر، پولیس نے اس حادثے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ اس المیے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے اور مستقبل میں ایسے حادثات سے لوگوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Road Accident In Kupwara کرناہ کپواڑہ میں سڑک حادثہ، چار مسافر جاں بحق، دس دیگر زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details