اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے سیمتن کے باشندوں نے محکمہ آبپاشی اور جیولوجی مائننگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےکہا کہ مقامی باشندوں کی ذرائع معاش زراعت پر منحصر ہےلیکن محکمہ آبپاشی اور جیولوجی مائننگ کی عدم توجہی کے سبب صورتحال اور زیادہ سنگین ہوتی جا رہی ہے۔غیر مناسب آبپاشی کی وجہ سے فصلوں برباد ہو رہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ آمدنی بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں نے محکمہ آبپاشی پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔مقامی باشندوں نے آبپاشی کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔محکمہ کی جانب سے اگر جلد سے جلد سے حالات کو بہتر نہیں بنائے گے تو ہماری پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔