بارہمولہ:ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے نورکھا گاؤں میں واقع ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مقامی باشندے پریشان ہیں۔ اس این ٹی پی ایچ سی میں نہ ہی لیب ہے اور نہ ہی ایمبولنس۔مریضوں کو علاج کے لئے دور دراز کے علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ ہیلتھ سینٹر میں اسٹاف کی کمی ہے۔علاقے کی بڑی آبادی اسی ہسپتال پر منحصر ہے۔ اگر کوئی اچانک بیمار پڑ جاتا ہے تو اسے بونیار میں واقع ہیلتھ سینٹر یا بارہمولہ ضلع ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔اس سے مریضوں کی حالت اور بگڑ جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ نورکھا گاوں میں واقع ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات میں بہتر لائی جائے۔ہیلتھ سینٹر میں ملازمین کی تعداز میں اضافہ کیا جائے تا کہ مقامی باشندوں کو علاج کے لئے دور دراز کے علاقوں میں نا جانا پڑے۔