اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ جلد ہوگی ایم آر آئی سہولت دستیاب:ـ پرنسپل جی ایم سی

جی ایم سی اننت ناگ میں ایم آر آئی سہولیات دستیاب نہ ہونے کے سبب مریضوں کو دقتوں کا سامنا۔ ٍ

جی ایم سی اننت نااگ میں ایم آرئی آئی کی سہولیات دستیاب نہیں
جی ایم سی اننت نااگ میں ایم آرئی آئی کی سہولیات دستیاب نہیں (تصویر: ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

جی ایم سی اننت نااگ میں ایم آرئی آئی کی سہولیات دستیاب نہیں (ETV Bharat)

اننت ناگ:سنہ 2018 میں مرزا محمد افضل بیگ (ایم ایم اے بی) ہسپتال، اننت ناگ کو میڈیکل کالج کا درجہ دیا گیا تاکہ جنوبی کشمیر سمیت خطہ چناب کے مریضوں کو بر وقت بہتر طبی سہولیات میسر ہو سکیں۔ میڈیکل کالج کے قیام کے بعد عوام میں امیدیں جاگ گئیں تھیں کہ انہیں طبی ضروریات کے حوالے سے سرینگر کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، تاہم چھ برس کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی جی ایم سی میں اہم سہولیات دستیاب نہیں ہیں جن کی وجہ سے غریب مریضوں کو کافی دقتوں کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ( جی ایم سی) اننت ناگ جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع سمیت وادی چناب کے رام بن، بانہال، ڈوڈہ اور کشتواڑ علاقوں کی تقریبا 30 لاکھ آبادی کی طبی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ برسوں گزرجانے کے بعد بھی جی ایم سی میں میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (ایم آر آئی) ریڈیو تھرپی، کیمو تھپی کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں جن کے سبب مریض سرینگر کے اسپتالوں یا نجی تشخیصی مراکز پر جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

جی ایم سی میں ایم آر آئی، ریڈیو تھرپی، کیمو تھرپی جیسی مشینریز کی عدم موجودگی کے سبب ڈاکٹرز مریضوں کو اس طرح کے ٹیسٹ کے لیے سرینگر یا دیگر اسپتالوں کے لیے ریفر کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ لیکن بیشتر مریض ٹریفک جام اور طویل سفر جیسی دقتوں سے بچنے کے لئے قریبی نجی تشخیصی مراکز کا رخ کرتے ہیں، جہاں انہیں کثیر رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔ بعض اوقات کچھ مریضوں کو ایم آر آئی کی فوری ضرورت ہوتی ہے، جس کے نتیجہ میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں تاخیر ہو جاتی ہے جس سے مریض کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔

جی ایم سی کی پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ نجیب کا کہنا ہے کہ ’’آہستہ آہستہ تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’آنکالوجی شعبہ کو فعال بنانے کے لئے پہلے ہی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جہاں پر کینسر کے مریضوں کے لئے ہر طرح کی سہولت دستیاب ہوں گی۔ اس منصوبہ کے لئے 5 کروڑ کی رقم واگزار بھی کی گئی ہے اور جگہ بھی منتخب کی گئی ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ وہیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایم آر آئی کی سہولت کو آنے والے چند ماہ کے اندر ہی یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مرادآباد ضلع ہسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت جلد شروع ہونے کا امکان

ABOUT THE AUTHOR

...view details