سرینگر:آخرکار معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور جموں و کشمیر کے پیرا کرکٹر عامر حسین کے درمیاں جمعہ کے روز ملاقات ہوگئی۔مارسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر نے معذور کرکٹر عامر حسین لون کو ملاقات کے لئے سرینگر مدعو کیا، جس دوران عامر حسین نے سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ملاقات کی۔
یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے حال ہی میں ایکس پر پیرا کرکٹر اور جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان عامر حسین لون کی پذیرائی کی تھی اور عامر کے ساتھ ملاقات کا بھی وعدہ کیا تھا۔
ملاقات کے دوران سچن ٹنڈولکر اور عامر حسین کے درمیاں مختصر گفتگو ہوئی اور عامر حسین نے ملاقات کے لئے مدعو کرنے پر سچن ٹنڈولکر کا شکریہ ادا کیا۔
سچن ٹنڈولکر نے عامر حسین لون کو ایک بلا (بیٹ) تحفہ کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ "یہ بیٹ آپ کے گاؤں والوں کے لئے میری طرف سے تحفہ ہے سب کو بولیں کہ من لگا کر کرکٹ کھیلیں اور کھیل کا مزہ لیں"
سچن ٹنڈولکر نے پیرا کرکٹر عامر حسین لون سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ' انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ٹنڈولکر نے عامر حسین کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں شاباشی دی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔