پلوامہ:آئی پی ایس افسرپی ڈی نتیا نے آج پلوامہ ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر چارج سنبھالہ ہے۔ ان کی آمد پر ایس ایس پی جاوید اقبال اور ضلع کے دیگر سینیئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹر پلوامہ میں ایک رسمی تقریب منعقد ہوئی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں ایس ایس پی پی، ڈی نتیا نے پلوامہ پولیس افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی، جس دوران انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ لگن، جوش اسلوبی اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کریں، تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات قائم رہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع کی عوام کی ہرممکن مدد کرنے میں پیش پیش رہے گی اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر ضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کام کریں۔
- آئی پی ایس آفیسر پی ڈی نتیا (پوٹلوری نتیا درگا)