اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 4:16 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں سڑک حادثہ، ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق

Road Accident Poonch پونچھ ضلع کے تحصیل منڈی میں ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ اس دوران ایک شخص کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت 46 سالہ محمد الطاف ولد محمد راتھر کے بطور ہوئی ہے۔

one-killed-in-road-accident-in-mandi-poonch
منڈی میں سڑک حادثہ، ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق

منڈی میں سڑک حادثہ، ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق

منڈی (پونچھ): ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دور دراز علاقہ اڑائی میں ایک ایکو گاڑی زیر نمبر JK12B 6387 حادثہ کا شکار ہوئی، جس کے نتیجہ میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی شناخت 46 سالہ محمد الطاف ولد محمد راتھر کے بطور ہوئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ایکو گاڑی اڑائی سے منڈی کی جانب رواں دواں تھی، کہ اچانک حافظ اسلم موڑ پر گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس کی جانب سے ریسکیو آپریشن چلایا، اس دوران ایک شخص کی لاش کو طبی لوازمات کے لیے سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا۔بتایا جارہا کہ ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

قانونی و طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے شدید غم و غصہ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2014 - 2015 میں ایک بادل پھٹنے کے سبب اس سڑک بہ گئی تھی، اور تب سے یہ سڑک خستہ حال ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے سڑک کا مرمتی کام شروع کیا گیا تھا، لیکن تاحال سڑک کی حالت ابتر حالت جوں کی توں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سڑک کی بدترین حالت کو لیکر کئی بار اڑائی کی عوام نے احتجاجی مظاہرے کیے اور بارہا اس معاملہ کو انتظامیہ کے نوٹس میں لایا بھی گیا، تاہم اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے آئے روز سڑک پر دلدوز سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں، جس میں انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:جموں ارینا میں مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش، 16 مسافر زخمی


مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا حادثہ یہاں پر رونما نہیں ہوا ہے، بلکہ اس سے قبل بھی تین حادثات رونما ہو چکے ہیں، جس دوران انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اس خستہ حال سڑک کا مرمتی کام شروع کیا جائے، تاکہ علاقہ کے لوگوں کو سڑک کی ابتر حالت سے راحت مل سکے اور آئندہ مزید اس سڑک پر کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details