سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر سرینگر کے لال چوک میں واقعے پرتاپ پارک میں بلیدان استمبھ یعنی شہدوں کی یادگار کا افتتاح کیا۔
78 ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقعے پر، بخشی اسٹدیم پہنچنے سے قبل ایل جی منوج سنہا نے پرتاب پارک سرینگر میں بلیدان استمبھ کا افتتاح کیا اور ان شہید جانوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک خاص کر جموں وکشمیر کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
بتا دیں کہ حال ہی میں اس بلیدان استمبھ کی تعمیر کا مکمل ہوا ہے اور اس یادگار استمبھ کو4.8 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ پہلے ہی طے پایا گیا تھا کہ 15 اگست پر ہی اس بلیدان استمبھ کا افتتاح ایل جی منوج سنہا کے ہاتھوں ہوگا۔